آمنہ الیاس کو بھی کورونا ہو گیا

— آمنہ الیاس / فائل فوٹو

پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس میں مبتلا ہو گئیں۔

آمنہ الیاس نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونےکی اطلاع سوشل میڈیا پر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔

انہوں نے لکھا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔'میں ان تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملے یا میرے قریب رہے وہ بھی ٹیسٹ کروا لیں۔'

آمنہ الیاس کے لیے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر آ چکی ہےاور ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 8.4فیصد رہی ہے۔


مزید خبریں :