22 مارچ ، 2021
پیپلزپارٹی کی رہنمااور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کتوں کے کاٹنے کے کیس میں اسمبلی رکنیت معطل کرنے کے سکھر بینچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔
فریال تالپور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوام کو تحفظ کی فراہمی سب پر لازم ہے لیکن ایم پی اے شہری حکومتوں کے معاملات مداخلت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر سرکٹ بینچ نے حقائق اور قانون کے برعکس ایم پی ایز کو معطل کرنے کا حکم دیا لہٰذا سکھر سرکٹ بینچ کے حکم نامے پر نظر ثانی کی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کتوں کے کاٹنے کی روک تھام نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ نے رتو ڈیرو اور جام شورو کے ایم پی ایز کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔