Time 22 مارچ ، 2021
پاکستان

مریم نے 26 مارچ کو امن امان کا مسئلہ پیدا کرنے کا پروگرام بنایا ہے، شبلی فراز

سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے 26 مارچ کو امن امان کا مسئلہ پیدا کرنےکا پروگرام بنایا ہے، جیلوں میں بیٹھےلوگ بھی سوچ رہے ہونگے کہ جب پیشی پرجانا ہوجتھے لے کرپہنچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی، یہ کچھ بھی کرلیں، ہم بلیک میل نہيں ہوں گے اور این آر او نہيں ملے گا۔

اپوزیشن اتحاد سے متعلق سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم ختم ہوگئی، اپوزیشن کی ساری حکمت عملی خاک میں مل گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ کابینہ میں ردوبدل معمول کی بات ہوتی ہے، وزیراعظم دیکھیں گے کہ حکومتی اہداف حاصل کرنے کیلئے کس پلیئرکوکہاں کھلانا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے کارکنان نے بھی ان کے ہمراہ جانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :