Time 23 مارچ ، 2021
پاکستان

چینی سبسڈی کی تحقیقات، نیب نے چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شوگر ملز مالکان کو دی گئی چینی سبسڈی کی تحقیقات کے لیے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اسکندر خان کو 25 مارچ کو طلب کرلیا۔

نیب نے چئیرمین پاکستان شوگر ملز  ایسوسی اسکندر خان سے مالی سال 2018  اور 2019 کے دوران چینی پر سبسڈی کے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کیا ہےجب کہ مالی سال 2018 اور 2019 میں چینی سبسڈی کیلئے حکومت کو پیش کردہ تجاویز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے بھیجےگئے نوٹس کے مطابق نیب نے اسی عرصے کے دوران شوگر ملز مالکان کی ان ہاؤس اجلاسوں کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مالی سال18-2017  میں چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی طلب کی تھی۔

مزید خبریں :