23 مارچ ، 2021
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے طریقے سے مریم نواز کو جواب دیا جو کافی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ نیب میں مریم نوازکے ساتھ جانا ہے یا نہیں؟ جب بلاول بھٹو سے رابطہ کیا جائے گا تب بتائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی لانگ مارچ کیلئے مکمل تیاری تھی لیکن استعفے مشروط کردیے گئے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم پارلیمانی فورم چھوڑنے کیلئے تیار نہیں، سی ای سی میٹنگ کے بعد پی ڈی ایم کے پاس جائیں گے۔