Time 23 مارچ ، 2021
پاکستان

راولپنڈی: مبینہ زیادتی کے بعد 9 سالہ بچی کو قتل کردیا گیا

راولپنڈی میں تھانہ سول لائنز کی حدود میں مبینہ زیادتی کے بعد 9 سال کی بچی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق محلے کے بچوں نے بچی کا جوتا ملزم کےگھر سے ملنےکا بتایا جس کے بعد تلاشی پر بچی کی لاش ملزم کےگھر میں بستر کے نیچے سے ملی،ملزم  کوگرفتار کرکے  تھانہ سول لائنز منتقل کردیا گیا  ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم  بچی کے اہل خانہ کے ہمراہ اسے تلاش بھی کر رہا تھا۔

دوسری جانب تھانہ سول لائنزکے باہر ورثا نے احتجاج  کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ پربچی کی میت رکھ دی، مظاہرین نے انصاف کی فراہمی یاملزم کو حوالےکرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :