مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا

یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کیلئے ایوان صدر میں تقسیمِ اعزازات کی تقریب ہوئی۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں 22 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 8 کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ نمایاں خدمات پر 33 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 شخصیات کو ستارہ امتیاز اور 22 کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

صدر پاکستان نمایاں خدمات پر اعزازات سے نواز رہے ہیں— فوٹو: پی آئی ڈی

ان افراد کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعزازات سے نوازا۔

اداکارہ زیبا شہنازکو فن اور فیصل ایدھی کو خدمات عامہ کے شعبے میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ فن کے شعبے میں بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی اور فاروق قیصر کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

صدر پاکستان نمایاں خدمات پر اعزازات سے نواز رہے ہیں— فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان میں 31 سال سے گونگے بہرے بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنے والے امریکی شہری رچرڈ گیری ہاورڈز کو ستارہ خدمت اور  جین ٹیلر کو تمغہ پاکستان سے نوازا گیا  جبکہ رتھ وینی لیکرڈال کو خدمات پاکستان پر صدارتی صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دیاگیا۔

فن اداکاری کے شعبے میں نعمت سرحدی، محمد علی شہکی، ریشم، ہمایوں سعید، علی ظفر، حنا نصراللہ، سرمد صہبائی اور اندو مریم مٹھا کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

صدر پاکستان نمایاں خدمات پر اعزازات سے نواز رہے ہیں— فوٹو: پی آئی ڈی

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

صادقین نقوی، پروفیسر شاکر علی، ظہور الاخلاق، عابدہ پروین، ڈاکٹر جمیل جالبی اور احمد فراز کو نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی، ڈاکٹر آصف محمود جاہ اور سید جاوید انور کو ہلال امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔

مزید خبریں :