ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ٹرانزیکشنز ریکارڈ مانگ لیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی کڑی شرائط کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سرگرم ہوگیا۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ کی سرگرمیوں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

دستاویز کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے گزشتہ برس کے کلائنٹس کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ہائی رسک کلائنٹس کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

دستاویز کے مطابق ملکی اورغیرملکی سیاسی اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے مالدار افراد کا ریکارڈ بھی مانگ لیا جبکہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی مالیاتی اداروں سےتعلقات کا رکارڈ بھی لیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :