Geo News
Geo News

Time 24 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ اشنا شاہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی خیر سگالی سفیر بن گئیں

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف)  پاکستان کی خیر سگالی سفیر بن گئیں۔

اداکارہ اُشنا شاہ جانوروں سے بے حد پیار کرتی ہیں اور  ان کے تحفظ کیلئے بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔ 

اب جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے انہیں خیر سگالی کا سفیر بنا دیا ہے۔

اشنا شاہ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان کے مطابق اُشنا جانوروں اورماحولیات کے تحفظ کیلئے بات کریں گی۔