Time 27 مارچ ، 2021
پاکستان

پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ دوبارہ 60 سال کر دی گئی

فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ  63 کی بجائے دوبارہ 60 سال ہو گئی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں۔

محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے آرڈیننس مرتب کر کے منظوری کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا تھا۔

صوبائی کابینہ پہلے ہی سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 63 سال کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کی منظوری دے چکی ہے۔

مزید خبریں :