27 مارچ ، 2021
کراچی: اتحاد ٹاؤن سے پولیس نے 4 اغواکاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پولیس اہلکار کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ اتحاد ٹاؤن کچا روڈ سے 4 مسلح اغواکاروں نے پولیس اہلکار یاسر ارباب کو اغوا کرلیا ہے، یاسر ارباب اتحاد ٹاؤن تھانے میں ہی تعینات ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کا گھیراؤکرکے اہلکار یاسر کو بازیاب کرالیا جب کہ چاروں اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہناہےکہ اغواکاروں کی شناخت کاشف بلڈر،آصف،یوسف اور ریاض کے نام سے ہوئی جنہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اغواکار کاشف بلڈر گٹکا مافیا کا سرغنہ ہے جس پر9 مقدمات درج ہیں، اغواکاروں کا پولیس اہلکار کو اغوا کرنے کا مقصد کیا تھا اس حوالے سے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔