دنیا
Time 28 مارچ ، 2021

میانمار:24 گھنٹوں میں فوج نے جمہوریت کے حامی 100 سے زائد مظاہرین کو گولی ماردی

میانمار کی فوج نے 24 گھنٹوں میں جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنے والے 100 سے زیادہ شہریوں کو گولی ماردی۔

تازہ ترین واقعے میں  فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں اور مرنے والے مظاہرین کی آخری رسومات میں شریک لوگوں پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

 گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے بدترین کریک ڈاؤن میں 114 مظاہرین مارے گئے تھے۔

ہفتے کے روز ہلاک ہونے والے مظاہرین میں10 سے 16 سال کے6 بچے بھی شامل ہیں،  اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی۔

جمہوریت حامی مظاہرین کی ہلاکت پر امریکا سمیت 12 ملکوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے خصوصی نمائندے نے بھی عالمی برادری سے قتل و غارت بند کرانے کےلیے مزید اقدامات پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں :