9 سال سے بغیر آرڈر کے پیزا ڈلیوریز نے شہری کی نیندیں حرام کر دیں

فوٹو: فائل

اگر کوئی آپ کو  ایک دو  بار غلط چیز  ڈلیور کر دے تو آپ برداشت کر سکتے ہیں لیکن اگر یہ حرکت سالہا سال چلتی رہے تو پھر سمجھ جائیں کہ کوئی آپ کے ساتھ شرارت کر رہا ہے۔

ایسا ہی کچھ غلط ہو رہا ہے بیلجیم کے 65 سالہ شہری کے ساتھ گزشتہ 9 سالوں سے جہاں انہیں بغیر آرڈر کے پیزے ڈلیور کیے جا رہے ہیں۔

بیلجین شہری کا کہنا ہے کہ ہر وقت پیزا ڈلیوری کے خوف نے میری نیند ہی اڑا دی ہے اور جب گلی سے کوئی اسکوٹی گزرتی ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اب کوئی دوبارہ پیزا رکھ کر چلا جائے گا۔

معمر شہری کا کہنا ہے کہ یقینا میرے ساتھ کوئی شرارت کر رہا ہے اور مجھے دن میں 10 بار  پیزے موصول ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پیزا ڈلیور  ہونے کا کوئی ٹائم نہیں ہے، یہ ویک اینڈ پر بھی موصول ہوتے ہیں اور عام دنوں میں بھی، دن کے اوقات میں بھی اور رات کے 2 بجے بھی۔

بیلجین شہری کا کہنا ہے کہ میں اس شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور جس دن مجھے وہ شخص مل گیا تو وہ اس کے لیے اچھا دن نہیں ہو گا۔