دنیا
Time 29 مارچ ، 2021

چیک ری پبلک کے امیر ترین شخص ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

فوٹو: فائل

چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے ارب پتی تاجر امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو  گئے۔

56 سالہ ارب پتی پیٹر کیلنر کے فنانشل گروپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کیلنر 27 مارچ کو الاسکا کے پہاڑی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

فنانشل گروپ کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ حادثے میں مجموعی طور  پر 5 افراد ہلاک ہوئے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر  رہے ہیں۔

پیٹر کیلنر کا شمار  چیک ری پبلک کی امیر ترین کاروباری شخصیات میں ہوتا تھا اور امریکی جریدے فوربز کے مطابق پیٹر کیلنر کے اثاثوں کی مالیت 17.5 ارب ڈالر تھی۔

چیک ری پبلک کے وزیراعظم نے پیٹر کیلنر کی حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ان کے خاندان اور ملک کے لیے ایک ناقابل یقین سانحہ قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :