دنیا
Time 30 مارچ ، 2021

افغانستان: تین خواتین پولیو ورکرز کو قتل کردیا گیا

فائل فوٹو

افغانستان میں تین خواتین پولیو ورکرز کو قتل کردیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق پولیو مہم میں شامل تین خواتین ورکرز کو صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا پہلا واقعہ صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا جہاں جلال آباد کے علاقہ مجبور آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ اس کے ایک گھنٹے بعد پیش آیا اور جلال آباد کے علاقے لال قاسم آغا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواتین ورکرز کو قتل کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق خواتین ورکرز کی شناخت بصیرا، ثمینہ اور نگینہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :