شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ’9 ویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسیس‘ کانفرنس کے سلسلے میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں موجود ہیں۔

تاجکستان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں  دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہارٹ آف ایشیاء پراسیس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن اور ترقی کی خواہش پاکستان سے زیادہ اور کسی کو نہیں ہوسکتی، افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

مزید خبریں :