دنیا
Time 30 مارچ ، 2021

انسانی خون سے ’شیطانی جوتے‘ بنانے پر مقدمہ ہوگیا

جوتے بنانے والی مشہور  امریکی کمپنی نائیکی نے اپنا اسٹائل اور لوگو استعمال کرنے پر بروکلین کی آرٹ کلیکٹیو کمپنی پرمقدمہ کردیا۔

بروکلین کی آرٹ کلیکٹیو کمپنی نے مشہور زمانہ کمپنی کے لوگو کو اپنی پراڈکٹ شیطان شوز  میں شامل کیا ہے جبکہ ائیر ببل کو سرخ رنگ سے بھر دیاگیاہے۔

شیطان  جوتے کے سول میں موجود سرخ رنگ میں انسانی خون کا ایک قطرہ بھی شامل ہے جو آرٹ کلیکٹو کمپنی کے اراکین نے رضاکارانہ طورپر دیا ہے۔

بروکلین کی آرٹ کلیکٹیو کمپنی نے اس طرح کےجوتوں کے 666 جوڑے فروخت کیلئے پیش کیے جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے۔

اسپورٹس شوز بنانے والی کمپنی نائیکی اپنا اسٹائل اور لوگو کو غلط استعمال کرنے پر بروکلین کی آرٹ کلیکٹیو کمپنی پرمقدمہ کردیا ہے۔

امریکی کمپنی کی جانب سے مقدمہ نیویارک میں دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹ کلیکٹو کمپنی کے اقدام سے صارفین کنفیوز ہوسکتے ہیں اور ان کو اس طرح کے ڈیزائن بنانے کی اجازت اور اختیار بھی نہیں دیا۔

مزید خبریں :