آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی

پاکستان کو اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 45 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں، ذرائع— فوٹو:فائل 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے یہ قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی  جس کے بعد 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 45 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض کا پروگرام لیا ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے مرکزی بینک نے بھی آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن نے چوتھے اور پانچویں جائزے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزید خبریں :