31 مارچ ، 2021
90 کی دہائی میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گرل فرینڈ رہنے والی اداکارہ سومی علی نے انکشاف کی ہے کہ سلمان خان نے انہیں دھوکہ دیا جس کی وجہ سے دونوں کا 'بریک اپ' یعنی علیحدگی ہوئی۔
عموماً لوگ سمجھتے ہیں کہ سنگیتا بجلانی ، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سلمان خان کی گرل فرینڈز رہی ہیں لیکن بہت کم لوگ اب ایسے جو سومی علی کا نام سے واقف ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ، سومی علی نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور فلمی کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کی سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق اور پھر بریک اپ پر بھی کھل کر بات کی ۔
سومی نے کہا کہ 'سلمان اور میرا 20 سال قبل بریک اپ ہوا تھا کیونکہ سلمان نے مجھے دھوکہ دیا۔ جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں نے ان سے تعلق ختم کر دیا اور ہندوستان چھوڑ دیا۔ '
سومی نے بتایا کہ وہ بالی وڈ میں صرف سلمان خان کے لیے آئی تھیں اور جب دونوں الگ ہوگئے تو ان کے ہندوستان میں رہنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔
اس دوران جب ان سے بالی وڈ میں واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس انڈسٹری میں فٹ نہیں ہیں لہٰذا ، واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سومی علی 16 سال کی عمر میں سلمان خان سے شادی کی خواہش لیے بھارت پہنچیں تھیں جہاں انہوں نے کچھ ماڈلنگ پروجیکٹس اور فلموں کے بعد بالآخر سلمان خان سے ملاقات کی۔
یاد رہے کہ سومی پاکستانی نژاد امریکن ہیں اور ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1991 سے 1998 کے درمیان کرشن اوتار، یادگار غدار، تیسرا کون؟، آؤ پیار کریں، مافیا، چپ سمیت 10 بھارتی فلموں میں کام کیا۔