کھیل
Time 31 مارچ ، 2021

پاکستان کے سابق ٹینس پلیئر خواجہ سعید حئی انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق ٹینس پلیئر خواجہ سعید حئی 91 برس کی عمر  میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

خواجہ سعید حئی کا شمار ملک کے اسپورٹس لیجنڈز میں کیا جاتا ہے اور وہ پاکستان کی جانب سے 3 گرینڈ سلم میں کھیل چکے تھے۔

خواجہ سعیدحئی نے ومبلڈن، یو ایس اوپن، فرنچ اوپن اور ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

خواجہ سعید حئی نے کئی مرتبہ ڈیوس کپ میں پاکستان کی بطور کپتان اور بطور نان پلیئنگ کپتان نمائندگی کی جبکہ وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر بھی رہے۔

سعید حئی کے بیٹے علی حئی قومی گولف چیمپیئن رہ چکے ہیں۔

خواجہ سعید حئی کے انتقال پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ اور نائب صدر خالد رحمانی کے علاوہ موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ 

مزید خبریں :