دنیا
Time 31 مارچ ، 2021

20 سال بعد رہا ہونیوالےفلسطینی کو اسرائیلی فوج نےچندگھنٹوں بعد دوبارہ گرفتارکرلیا

20 سال بعد قید سے رہا ہونے والے فلسطینی شخص کو  اسرائیلی فوج نے چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ 20 سال بعد اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے مجد بربر کے خاندان نے اس کا والہانہ استقبال کیا۔

مجد بربر کی اہلیہ نے دلہن کی طرح سج سنورکر شوہر کا استقبال کیا اور اسے دیکھتے ہی دوڑ کر گلے لگ گئی، اس موقع پر اہلخانہ اور دیگر عزیزواقارب کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

فلسطینی شخص کی بیٹی بھی خوشی سے نہال تھی جو کہ اپنے والد کی قید کے وقت صرف 15 دن کی تھی۔

فلسطینی خاندان کی اس موقع پر بے ساختہ خوشی کے اظہار کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی اور اسے دیکھ کر بہت سے لوگوں کا دل بھر آیا۔

تاہم  اسرائیلی فوج کو مجد بر بر کے اہل خانہ کی خوشیاں پسند نہیں آئیں اور چند گھنٹوں بعد ہی اس کےگھر پر چھاپہ مارکر اسے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

خیال رہےکہ مجد بربرکو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمت کے الزام میں 2001 میں 20سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

قابض اسرائیلی فوج کے اس ظالمانہ اور غیر انسانی رویے پر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر صارفین اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں :