پاکستان
Time 01 اپریل ، 2021

نیشنل فوڈز نے صارفین کیلئے زبردست سہولت متعارف کروا دی

نیشنل فوڈز لمیٹڈ نے صارفین کو گھر بیٹھے اپنی تمام پروڈکٹس تک آسان رسائی کے لیے ویب سائٹ متعارف کروا دی ہے۔

نیشنل فوڈز کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے MadeEasy.com.pk ویب سائٹ متعارف کروائی گئی ہے۔

اس ای کامرس پلیٹ فارم کے معاہدے پر نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے سی ای او ابرار حسن، برانڈ ورس کے سی ای او رضا متین اور بلیو ایکس کے سی ای او عمران بخش موسیٰ نے دستخط کیے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے نیشنل فوڈز کی مصنوعات صرف ایک کلک پر خریدی جا سکتی ہیں اور آرڈر کی ہوئی مصنوعات کسی پریشانی کے بغیر گھر پر ڈلیور کی جائیں گی۔

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے سی ای او ابرار حسن کا کہنا تھا کہ نیشنل فوڈز صارفین کو مرکزیت دینے والا ادارہ ہے، مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے ہم اُن کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے ساتھ مربوط رہتے ہیں، جدید سولوشنز کی فراہمی میں پیشرو کا درجہ رکھتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کی خاطر اتحاد قائم کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے تمام بزنس آپریشنز میں ہم سہولت، فوڈ سیفٹی اور اپنے تمام صارفین کے لیے پروڈکٹ کا بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کی غرض سے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہمارا ای کامرس پلیٹ فارم MadeEasy.com.pk ایک اور سنگ میل ہے جو ہماری کمپنی نے عبور کیا ہے، یہ ای کامرس پلیٹ فارم ریٹیل کے تجربے میں انقلاب برپا کر دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے زیاد ہ جامع ڈیجیٹل ریٹیل فریم ورک قائم کیا ہے جو محض مصنوعات پیش کرنے سے کہیں آگے تک ہے اور صارفین کو سہولت اور اعتماد کی نئی سطح کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

برانڈ ورس کے سی ای او رضا متین کا کہنا تھا کہ دو کمپنیوں کے درمیان حکمت عملی پر مبنی اس شراکت نے نیشنل فوڈز کو ای کامرس کی جدید لیڈرشپ کے نمایاں مقام پر پہنچا دیا ہے اور اسی کے ساتھ اس کی مصنوعات کو بھی نمایاں مقام حاصل ہو گیا ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب

بلیو ایکس کے سی ای او عمران بخش موسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں جدید ترین لاجسٹکس کے حوالے سے رجحان ساز ہیں جو ای کامرس لاجسٹکس اور تکمیلی خدمات کی فراہمی میں پیشرو کا درجہ رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ شراکت اس حقیقت کی تائید ہے کہ ہم اپنے کلائنٹس کو انتہائی جدید ای لاجسٹکس سولوشنز اور سروسز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں جو ان کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے مطابق ہو اور اس طرح ہم ڈیجیٹل کی جانب پاکستان کی پیشرفت میں حصہ لیتے ہیں۔

ای کامرس پلیٹ فارم پر ہاٹ لائن نمبر (NFL) 111-111-635 بھی دستیاب ہے جس پر صارفین اپنے آن لائن آرڈرز کی معلومات کے سلسلے میں کال کر سکتے ہیں تاہم فی الحال صرف کراچی کے صارفین اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں، پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی بہت جلد یہ سروس شروع کی جائے گی۔

مزید خبریں :