کاروبار
Time 01 اپریل ، 2021

سونے کی قیمت میں یکدم کمی کے بعد بڑا اضافہ

10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 372 روپے اضافے سے89 ہزار 592 روپے ہوگئی ہے،فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قدر میں ایک ہزار 600  روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 372 روپے اضافے سے89 ہزار 592 روپے ہوگئی ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ  میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 712 ڈالر فی اونس ہے۔