Geo News
Geo News

Time 01 اپریل ، 2021
پاکستان

وفاقی حکومت نے دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث وفاقی حکومت نے اپنے تمام دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی اوسی) کے فیصلوں پر عملدرآمد کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت حکم نامے کا اطلاق فوری طور  پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے50 فیصد ملازمین  دفتری امور گھروں سے انجام دیں گے۔