کھیل
Time 02 اپریل ، 2021

بلوچستان ہاکی کپ میں لڑائی، پنجاب کے 3 کھلاڑیوں پر پابندی لگ گئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُن پر پابندی عائد کردی۔

سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ  کا کہنا تھاکہ بلوچستان ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں لڑائی پرایکشن لیا ہے اور پنجاب کے کھلاڑی شفقت رسول پر10، کاشف شاہ اورکپتان حسیب پر5، 5 سال کی پابندی لگادی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے کوچ مجاہد افضل پربھی 5 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک کے منیجررانا مجاہد او رکوچ طاہرزمان  جبکہ پنجاب کے منیجررائے عثمان کھرل کو وارننگ دی گئی ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی  ہے اور کمیٹی تحقیقات کرکے مزید ذمہ داران کا بھی تعین کرے گی۔

آصف باجوہ کا کہنا تھاکہ پی ایچ ایف نے ایکشن ٹورنامنٹ ڈائریکٹرانجم سعید کی سفارش پرلیا۔

مزید خبریں :