دنیا
Time 02 اپریل ، 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکاپورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت متعددکشمیری زخمی بھی ہوئے۔ 

دوسری جانب ترجمان دفتر  خارجہ نے بےگناہ کشمیریوں کےماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے 2 ہفتوں میں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کیا ہے، جعلی مقابلوں میں بےگناہ کشمیریوں کےماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا پاکستان تمام بےگناہ کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتاہے۔

مزید خبریں :