Time 03 اپریل ، 2021
پاکستان

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان پر سفری پابندیوں کو امتیاز ی سلوک قراردیدیا

پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان سے متعلق برطانوی حکومت  کے فیصلے کو امتیازی سلوک قرار دے دیا۔

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے پر برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کو خط لکھ دیا۔

ناز شاہ نے خط میں کہا ہےکہ پاکستان سے زیادہ اموات توبھارت، جرمنی اور فرانس میں ہورہی ہیں لیکن ریڈلسٹ میں ان ممالک کی بجائے پاکستان کو کیوں ڈالا، لگتا ہے بورس حکومت کورونا پرسیاست کھیل رہی ہے۔

واضح رہےکہ برطانیہ نے کورونا کے باعث پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے جس کے تحت ایک ہفتے بعد کوئی پاکستانی برطانیہ میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

فیصلے کے بعد پاکستان سے برطانیہ کی پروازوں کے کرائے بڑھ کر 2200 سے 2400 پاؤنڈ تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں :