03 اپریل ، 2021
بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی اپنے پالتو کتے ’بابو‘ کی دسویں سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں دوستوں کے ہمراہ اپنے پالتو کتے کی سالگرہ مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شردھا نے اپنی ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یقین نہیں آتا بابو تم 10 سال کے ہوگئے، میرے لیے تم ہمیشہ چھوٹے بابو ہی رہو گے۔
شردھا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ ہماری زندگیوں میں بہت سی خوشیاں لایا ہے، ہم شکر گزار ہیں کہ یہ ہمارے پاس ایک فیملی ممبر کے طور پر موجود ہے۔
شردھا نے اپنی پوسٹ میں پالتو کتے کی سالگرہ منانے پر اپنی دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
شردھا کی پوسٹ کو کچھ ہی گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ سے زائد مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا چکا ہے۔