آسٹریلیا میں آکٹوپس کا ماہر ارضیات پر حملہ

فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے ایک ساحل پر آکٹوپس نے ماہر  ارضیات پر  حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آکٹوپس کے حملے کا واقعہ مغربی آسٹریلیا کے ایک ساحل پر  پیش آیا جہاں پانی میں تیرتے ہوئے ایک غصیلے آکٹوپس نے ماہر ارضیات (جیولوجسٹ) لانس کارلسن پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق آکٹوپس نے پہلے ماہر ارضیات کی گردن اور کمر پر حملہ کیا اور  پھر ان کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے بازو  پر بھی ڈنگ مارا جس سے ماہر  ارضیات کے جسم پر لال نشانات پڑ گئے۔

ساحل پر  موجود سابق لائف گارڈ نے خبر ایجنسی کو  بتایا کہ اسے علم تھا کہ ایسی صورتحال میں کوئی تیزابی چیز کام کرے گی لہذا اس نے ماہر ارضیات کے جسم پر کولڈ ڈرنک بہائی جس سے انہیں افاقہ ہوا۔

ماہر ارضیات لارنس کارلسن نے آکٹوپس کے حملے کی ویڈیو  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جو بہت تیزی سے وائرل ہو  رہی ہے۔