پاکستان
Time 03 اپریل ، 2021

حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نےکوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

حمزہ شہباز نےکوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں حمزہ شہباز نے اپنے والد سے خیریت دریافت کی اور ان سے سیاسی معاملات سمیت مختلف امور پرگفتگو کی۔

مزید خبریں :