کھیل
Time 04 اپریل ، 2021

ڈی کوک کا اشارہ اور فخر زمان کا رن آؤٹ، سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا

جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں ہرا تو دیا لیکن امپائرز کے دو فیصلوں پر سب حیران ہیں۔

 فخر زمان کی لگائی ہٹ پر باؤما سے کیچ ڈراپ ہوا  اور گیند کیپ پر لگی لیکن امپائر نے پانچ رنز ایوارڈ نہیں کیے، پھر فخر زمان کا رن آؤٹ جس میں جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کونٹین ڈی کوک کے اشارے واضح طور پر بیٹسمین کی توجہ ہٹانےکا باعث بنے۔

فخر زمان کا  رن آؤٹ بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے اور  اکثر کی رائے ہےکہ ڈی کوک نے فخر کی توجہ ہٹائی۔

خیال رہے کہ  تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دی ہے۔

میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم اس کے باوجود وہ ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔

مزید خبریں :