کورونا میں مبتلا بالی وڈ اداکار اکشے کمار اسپتال میں داخل

فائل فوٹو

کورونا میں مبتلا بھارتی اداکار اکشے کمار اسپتال میں داخل ہوگئے۔

بھارتی اداکار اکشے کمار کا گزشتہ روز کورونا کا نتیجہ مثبت آیا تھا جس کی اطلاع انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔

اکشے کمار نے اب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ درج کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی۔

بالی وڈ اداکار نے نیک خواہشات اور دعاؤں پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بہتر ہیں لیکن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے طبی مشورے پر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

اکشے کمار نے امید ظاہر کی ہےکہ وہ جلد گھر واپس آجائیں گے جب کہ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ بھی اپنا خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ اکشے کمار سے قبل بالی وڈ کے متعدد اداکار بھی کورونا کاشکار ہوچکے ہیں جن میں اداکار عامر خان، پریش راول، ملندسومن، سنی دیول، رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور ، عالیہ بھٹ، کارتک آریان اور امیتابھ بچن اور ان کی فیملی سمیت کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

مزید خبریں :