05 اپریل ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے سے باہر ہو گئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ کے دوران شاداب خان بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے۔
شاداب خان اپنے بائیں پاؤں میں انجری کے باعث چار ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں، لہٰذا وہ دورہ جنوبی افریقا کے باقی میچز اور دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکسرے کروایا گیا جس میں انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں چار ہفتوں کے لیے ری ہیب تجویز کیا ہے۔