'سونا نہ چاندی نہ کوئی محل' کے خالق نغمہ نگار سعید گیلانی انتقال کرگئے

فوٹو: فائل

پاکستان کے نامور شاعر اور نغمہ نگار سعید گیلانی انتقال کرگئے۔ 

گند ھارا ہندکو بورڈ کے مطابق سعید گیلانی کی نماز جنازہ تحصیل گور گھٹڑی پشاور میں ادا کی گئی۔

سعید گیلانی نے بے شمار گیت تخلیق کیے تاہم 'سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من تجھ کو میں دے سکوں گا' گانا ان کی پہچان بنا۔

سعید گیلانی کے لکھےگیت بھارتی گلوکاروں نے بھی گائے۔

سعیدگیلانی کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :