Time 06 اپریل ، 2021
پاکستان

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا جارحانہ انداز میں جواب دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی نے شوکاز نوٹس کے معاملے پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر،  نیئر بخاری اور دیگر شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے جس کو حتمی منظوری کے لیے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فوری سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی۔

مزید خبریں :