پاکستان
Time 06 اپریل ، 2021

پاکستان میں موجود غیرملکی ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن شروع

— فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں موجود غیر ملکی ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نےویکسی نیشن سےمتعلق نوٹی فکیشن گزشتہ روزجاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے بعد 60سال سے زائدعمر کے غیر ملکیوں کی بھی ویکسی نیشن شروع کردی گئی۔

غیر ملکی ہیلتھ کیئر ورکرز کا کہنا ہے کہ 60 سال کے غیر ملکیوں کی ویکسی نیشن مثبت قدم ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداو شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کو کورونا کی ڈبل ڈوز چینی ویکسین 'سائنو فام ' لگائی جاچکی ہے۔

جب کہ 80 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو سنگل ڈوز ویکسین 'کین سائنو ' لگائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :