Time 06 اپریل ، 2021
پاکستان

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو دوبارہ طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو2 اور علی ترین کو ایک کیس کی تفتیش کیلئے طلب کیا جبکہ دونوں باپ بیٹے کو 9 اپریل جمعے کو طلب کیا گیا ہے۔ 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نوٹس مالی فراڈ کے ضمن میں بھیجا گیا ہے، اگر اس بار ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش نہ ہوئے تو سمجھاجائےگا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کچھ نہیں۔

نوٹس کے متن کے مطابق علی ترین نے والد سے مل کر شیئرہولڈرز کے ساتھ فراڈ کیا۔

ایف آئی اے نے علی ترین کو 5 سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے، سوالنامے کے مطابق جے کے ایف ایس ایل چینی کےکاروبار کو کیوں بیچا؟ گنے کا کاروبار بیچنےکیلئے کیا کہیں بھی اشتہاردیا تھا؟ 

ایف آئی اے نے علی ترین سے مزید سوال کیے کہ کتنے ممکنہ خریداروں نے کمپنی سے رابطہ کیا اورکیا قیمت لگائی؟ کمپنی ریکارڈ کے مطابق جے کے ایف ایس ایل کو 2013 میں 326 ملین کا نقصان ہوا۔

علی ترین سے پوچھا گیا ہے کہ گنے کا کاروبار بیچنے کی قیمت 4.35 ارب روپے کیسے لگائی گئی؟ دستاویز دیں جبکہ جےکےایف ایس ایل نے4.35ارب روپے کہاں استعمال کیے، اس کی بھی منی ٹریل دیں۔

مزید خبریں :