Time 06 اپریل ، 2021
پاکستان

شہلا رضا نے جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

شہلا رضا نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں— فوٹو:فائل 

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

شہلا رضا نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ’ خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔

شہلا رضا کی ٹوئٹ کا عکس — فوٹو: اسکرین گریب

تاہم جہانگیر ترین نے شہلا رضا کے دعوے کی تردید کردی ہے جس کے بعد اب صوبائی وزیر نے اپنی ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔

مزید خبریں :