Time 06 اپریل ، 2021
پاکستان

ایچ آر سی پی کی وزیر اعظم کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت

پاکستان انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) نے وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے اس تاثر کی مذمت کرتے ہیں کہ پردے سے جنسی زیادتی رُک جائے گی۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بیان مجرموں کے بجائے جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹہراتا ہے، ایک عوامی لیڈر کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم معافی مانگیں۔

مزید خبریں :