کھیل
Time 07 اپریل ، 2021

پاکستان جنوبی افریقا سیریز، فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں دوپہر ایک بجے مدمقابل ہوں گی۔

خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں کے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 193 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ آخری اوور میں رن آؤٹ ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :