Time 07 اپریل ، 2021
شہر شہر

ڈسکہ الیکشن: علی اسجد ملہی اور نوشین افتخار کون ہیں؟


— فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخابات اب ایک مرتبہ پھر سے 10 اپریل کو ہونے جا رہے ہیں۔

یوں تو اس حلقے میں کئی امیدوار میدان میں ہوں گے مگر  پاکستان مسلم لیگ ن اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے علی اسجد ملہی کو ٹکٹ دیا ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سیدہ نوشین افتخار کو میدا میں اتارا ہے۔


علی اسجد ملہی

تاریخ پیدائش: 22  فروری 1975

تعلیمی قابلیت : ماسٹرز

پیشہ: بزنس مین

برادری: جٹ

بیورو کریٹ خاندان سے تعلق ہے۔

2002 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے اور  وزیر مملکت برائے آئی ٹی رہے ۔

2008 اور 2013کے عام انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا مگر ناکام رہے ۔

2014 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا مگر ناکام رہے

2019 میں وائس چیرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے عہدہ پر فائز ہوئے۔

ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

ان کے اثاثوں کی مالیت اندازا 9کڑور 50 لاکھ ہے۔


سیدہ نوشین افتخار

تاریخ پیدائش: 15 اگست 1984

تعلیمی قابلیت: ایم بی اے (مارکیٹنگ)

پیشہ: بینکر

برادری: سید

سیدہ نوشین افتخار سابق ایم این اے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سید افتخار الحسن مرحوم کی صاحبزادی ہیں

آپ سابق ایم این اے سید مرتضی امین کی اہلیہ ہیں۔

2018 میں مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروائے لیکن پارٹی نے ٹکٹ نہیں دی ۔

والد کی وفات کے بعد حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔

یہ نشست2008 سے انہی کے خاندان کے پاس ہے۔

ان کے اثاثہ جات میں ایک پلاٹ اور وراثت کے زیورات شامل ہیں

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021