دنیا
Time 07 اپریل ، 2021

رواں سال کس کی دولت میں کتنا اضافہ ہوا؟ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری

امریکی جریدے فوربز نے 2021 میں دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی۔ 

فوربز کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس مسلسل چوتھے سال دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 177 ارب ڈالرز ہے۔

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 151ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور برنارڈ آرنالٹ 150 ارب ڈالرکے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس124 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ کا امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں اور ان کے کُل اثاثے 97ارب ڈالرز ہیں۔

فوربز کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا  کے دوران امیرافراد امیر سے امیر تر ہوگئے  اور کھرب پتیوں کی تجوریاں پھیلتی گئیں۔

امیر افراد کی دولت میں 7617کھرب روپےکا اضافہ ہوا اور 493 نئے کھرب پتی امیر افراد کی فہرست میں شامل ہوئے یعنی ہر 17 گھنٹے بعد ایک کھرب پتی اس فہرست میں شامل ہوا۔

مزید خبریں :