کاروبار
Time 08 اپریل ، 2021

جے بی ایس نے اسٹارٹ اپ کمپنی ای این اے کے مالکانہ حقوق حصول حاصل کرلیے

فوٹو: اسکرین گریب، سوشل میڈیا

جعفر بزنس سسٹمز (جے بی ایس) نے 30کروڑ روپے میں توانائی اور ٹیکنالوجی کی ا سٹارٹ اپ کمپنی انرجی این آٹو میشن (ای این اے) کے مالکانہ حقوق حصول حاصل کرلیے۔

جے بی ایس کے ایک اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے30 کروڑ روپے میں توانائی اور ٹیکنالوجی کی ا بھرتی ہوئی کمپنی ای این اے کی ملکیت حاصل کرلی۔

اعلامیے کے مطابق کمپنی کے حصول کی دستاویزات پر ایک آن لائن تقریب میں دستخط ہوئے جس میں حکومت سندھ کی کورونا سے متعلق تمام ہدایات کی مکمل پابندی کی گئی۔

خیال رہےکہ جعفر بزنس سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایک صف اول کی کمپنی ہے،یہ کمپنی سالہا سال سے مقامی تجارتی اداروں کو جدید منفرد اور محدود اخراجات پر مبنی حل پیش کرتی رہی ہے۔

اس موقع پر جے بی ایس کے سربراہ جناب وقار اسلام نےکہا کہ عام تاثر کے بر عکس دیکھا گیا ہےکہ صرف 16فیصداسٹارٹ اپس مالیاتی وجوہات کی وجہ سے ناکام ہوتی ہیں، ہمارا ملکیتی حقوق حاصل کرنے کا ماڈل بنیادی ڈھانچہ اور پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو نئے اداروں کے لئے کلیدی کردار کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں :