Time 08 اپریل ، 2021
پاکستان

' ایون فیلڈ ، العزیزیہ ریفرنسز، بریت کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل کی جلد سماعت کا جواز نہیں'

ایون فیلڈ ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی نیب درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بریت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل کی جلد سماعت کا کوئی جواز نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی ڈویژن بینچ نے نواز شریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی نیب درخواستوں پر سماعت کی ۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس ،العزیزیہ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلیں جلد مقرر کرنے کی درخواست دی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے ہماری اپنی ایک پالیسی ہے جس کے مطابق کرمنل اپیلیں سن رہے ہیں،بریت کے فیصلےکے خلاف نیب اپیل کی جلد سماعت کا کوئی جواز نہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جن ریفرنسز میں سزا ہو چکی ان کی جلد سماعت کی درخواست ہو سکتی ہے، کورونا ایس او پیز کے باعث صرف اہم مقدمات کی سماعت کی جا رہی ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرمنل اپیلیں مقرر کرنے اور اپیلوں کے اسٹیٹس کی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :