Time 09 اپریل ، 2021
پاکستان

علی ترین کے بعد جہانگیر ترین بھی ایف آئی اے میں پیش

فائل فوٹو

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے کے طلب کرنے پر جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے کیس میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایف آئی اے نے علی ترین کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا تھا اور جہانگیر ترین کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا تھا جب کہ دونوں کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق علی ترین وکلا ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے آفس پہنچے جہاں ایف آئی اے کی ٹیم نے ان سے تفتیش کی جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔

علی ترین کے بعد جہانگیر ترین بھی ایف آئی اے کے دیے گئے وقت پر ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے نے سائلین کا داخلہ بند کردیا ہے اور ایف آئی اے دفتر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :