Time 11 اپریل ، 2021
پاکستان

کراچی میں نجی بینک میں ڈکیتی، مسلح ملزمان بینک کے درجنوں لاکر لوٹ کر فرار

کراچی  کے علاقے سخی حسن کے قریب ڈاکو نجی بینک کے 31 لاکرز کا صفایا کرگئے۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ حیدر رضا  کے مطابق واردات سے قبل بینک کا گارڈ رات کا کھانا کھانے گیا تھا، جیسے ہی لوٹا تو ملزمان اس کے ساتھ بینک میں داخل ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ واردات کے دوران سیکیورٹی آلارم بھی بجا اور سیکیورٹی کمپنی کے عملے سے ملزمان کا سامنا بھی ہوا، ایک سیکیورٹی گارڈ کی ہاتھا پائی ہوئی لیکن باقی اہلکاروں نے فائرنگ نہیں کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بینک میں 260 لاکرز موجود تھے جن میں 34 توڑے گئے لیکن تین لاکرز خالی تھے، ملزمان نے 31 لاکر کا صفایا کر دیا، لاکرز کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

جمع پونجی لٹنے کی خبر سنتے ہی لاکر مالکان بینک پہنچ گئے اورغفلت میں ڈوبی پولیس پر چڑھائی کرڈالی۔

مزید خبریں :