Time 12 اپریل ، 2021
پاکستان

برطانیہ نے پاکستان کو 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا

فوٹو: فائل

برطانیہ نے پاکستان کو 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت جیسے مسائل سے دوچار ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے، ہائی رسک ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 15 واں ہے، فہرست میں شام، یوگنڈا، یمن اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔

 دسمبر 2020 میں برطانوی حکومت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ناجائز رقوم کا تبادلہ جاری ہے۔

برطانوی حکومت کے مطابق  ٹیکس کنٹرول کا نہ ہونا، دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مسائل سے دوچار ملک خطرہ ہیں۔

 ہائی رسک ممالک کے تعین کی نئی تعریف کے بعد برطانیہ میں 'منی لانڈرنگ اینڈ ٹیررسٹ فنانسنگ ریگولیشن 2021' مارچ میں نافذ ہوا ہے۔

مزید خبریں :