ویڈیو: آسمانی بجلی گرنے سے درخت کے زمیں بوس ہونے کا منظر

آسمانی بجلی کے خطرناک ہونے کے بارے میں تو سب کو ہی معلوم ہے کہ آسمانی بجلی جب گرتی ہے تو اس میں ہائی وولٹیج کا کرنٹ ہوتا ہے۔

آسمانی بجلی جس چیز  پر گرتی ہے تو اسے جلا کر راکھ کر دیتی ہے اور ہم اکثر مختلف ممالک میں آسمانی بجلی گرنے سے انسانوں اور  جانوروں کے مرنے کی خبریں بھی سنتے رہتے ہیں۔

اسی لیے کہا جاتا ہے کہ جب آسمان پر بجلی گرج رہی ہو تو درخت کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کیا جائے اور آج ہم آپ کو آسمانی بجلی کے ایک درخت پر گرنے کی جو ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں اسے دیکھنے کے بعد آپ آئندہ درخت کے نیچے کھڑے ہونے میں ضرور  احتیاط برتیں گے۔

امریکی ریاست وسکونسن میں ایک اسکول کے باہر کھڑے درخت پر بجلی گرنے کی ویڈیو ایک فیس بک پیج پر ڈالی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح آسمانی بجلی گرنے سے پائن کا ایک درخت فوراً تباہ ہو کر زمیں بوس ہو جاتا ہے۔

اسکول کی پرنسپل نے بھی درخت پر آسمانی بجلی گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ درخت پر بجلی گرنے کا واقعہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا جب گریڈ 8 اور گریڈ 9 کے طلبا ٹیسٹ دینے کی تیاری کر رہے تھے۔

اسکول پرنسپل کا مزید کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان ہوا نا ہی اسکول کو نقصان پہنچا۔

پائن کے درخت پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :