پاکستان
Time 12 اپریل ، 2021

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر شدید ٹریفک  جام ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

 آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور  ٹاور سےگورنر ہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہے۔

 اورنگی ٹاؤن نمبر4 ،بلدیہ نمبر4 ،حب ریور روڈ ، لیاقت آباد ،کورنگی میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس کے باعث شہری ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :