پاکستان
Time 13 اپریل ، 2021

حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکا،7 افراد زخمی

حب میں فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق حب کے الٰہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاری تھا کہ دھماکا ہوگیا۔

دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں گورنمنٹ جام غلام قادراسپتال منتقل کردیا گیا ہے،  بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے علاقےکو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کےذریعے کیا گیا،دھماکا خیزمواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پرچھپایا گیا تھا۔

مزید خبریں :